سپریم کورٹ ، این آراو قانون کے اجراء سے متعلق کیس میں آصف زرداری کو جواب دینے کیلئے مہلت

منگل 5 جون 2018 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) سپریم کورٹ میں این آراو قانون کے اجراء سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو جواب دینے کے لیے مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز این آر او سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، آصف زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوے اور موقف اختیار کیا کہ نوٹس کل ملا ہے جواب کے لیے وقت دے دیں، چیف جسٹس نے کہاکہ سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کی جانب سے کون پیش ہوگا،کیا جنرل پرویز مشرف کا مقدمے میں کوئی جواب آیا، جس پر کورٹ ایسوسی ایٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرویز مشرف عدالتی نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ پرویز مشرف کا بیرون ملک ایڈریس فراہم کریں، عدالت نے حکم دیا ہے کہ پرویز مشرف کو بزریعہ اخباری اشتہار بپلک نوٹس جاری کیا جائے، کیس کی سماعت 20روز کے بعد کی جائے گی، دوران سماعت درخواست گزار نے کہا کہ فیروز شاہ گیلانی نے کہا کہ قانون بنانے اربوں روپے کا نقصان ہوا، قانون بنانے والوں سے یہ نقصان پورا کیا جائی