2018 موروثی سیاست کر نیوالوں سے نجات کا سال ہے،ملک قاسم شہزاد

منگل 5 جون 2018 20:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف یو تھ ونگ راولپنٖڈی کے سنیئر نائب صدر اور حلقہ پی پی 14سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک قاسم شہزاد نے کہاکہ 2018باریوں اور موروثی سیاست کر نیوالوں سے نجات کا سال ہے خیبر سے گوادر تک پوری قوم پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ہیں 25جو لا ئی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا برسراقتدار میں آکر 100روزہ ایجنڈ ا کی تکمیل سے ملک کو در پیش بحرانوں سے نکالنا ہے اپنے بیان میں ملک قاسم شہزاد نے کہاکہ عوام اب کی بار دھاندلی زدہ اور مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا بوریا بسترا گو ل کر دینگے آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا۔