لسانیت کی سیاست کرکے عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے 25جولائی کو ناکام ہونگے، حافظ نعیم الرحمن
عوام ماضی کے حالات دوبارہ نہیں آنے دیں گے ۔ایم کیو ایم نے کئی مرتبہ حکومت اور اقتدار کے مزے لوٹے لیکن عوام کے مسائل حل نہیں کیے، امیر جماعت اسلامی کراچی
منگل 5 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ آرسی ڈی گرائونڈ ملیر میں عوام کے نام نہاد نمائندوں کا شوبری طرح فلاپ ہوا ہے ۔
اب متحدہ مجلس عمل ہی ہرجگہ کامیابی حاصل کرے گی ۔ کلمے کی بنیاد پر وجود میں آنے والی ریاست پر اللہ کے نظام کے خواہاں ہیں ۔کتاب کوہاتھ میں تھام کر قرآن وسنت پرمبنی نظام شریعت قائم کریں گے ۔بدعنوانوں ،لٹیروں ،جاگیرداروں ،سرمایہ داروں اورامریکہ اوراس کے حواریوں کوشکت فاش دیں گے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور بر کتوں کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ ِ مبارک میں قرآن کریم نازل ہوا۔ حق اور باطل کا سب سے بڑا معرکہ غزوہ بدر پیش آیا ، محمد بن قاسم سندھ کے اندر اسلام کی دعوت لے کر آئے ۔ مملکت ِ خداداد پاکستان معرض وجود میں آیا ۔ رمضان کے آخری عشرے میں لیلة القدر کی وہ عظیم رات ہے جس میں عبادت ہزار مہینوں کی عبادت کے برابر ہے اور اس رات قرآن عظیم الشان نازل ہوا ۔ اللہ تعالی کا بڑا کرم اور فضل ہے کہ اس نے ہم کو ایک بار پھر اس بابرکت مہینے سے نوازا ہے ۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ماہ ِ مبارک کی جتنی بھی ساعتیں ہمیں میسر آئیں ہم ان میں اللہ تعالی سے رحمت ، مغفرت اور دوزخ کی آگ سے نجات طلب کریں ۔#مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.