Live Updates

ہمیں کسی کتاب کی ضرورت نہیں، عمران خان اپنی نااہلی اور اناڑی پن سے ثابت کر چکے ہیں کہ وہ ملکی قیادت کے اہل نہیں،احسن اقبال

منگل 5 جون 2018 22:00

ہمیں کسی کتاب کی ضرورت نہیں، عمران خان اپنی نااہلی اور اناڑی پن سے ثابت ..
لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کتاب کی ضرورت نہیں، عمران خان اپنی نااہلی اور اناڑی پن سے ثابت کر چکے ہیں کہ وہ ملکی قیادت کے اہل نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ریحام خان اور عمران خان سابق میاں بیوی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مجھ سے پوچھ کر شادی نہیں کی، ہمیں اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے ۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی پر عمران خان کے یوٹرن ان کے اناڑی پن کا ثبوت ہے ،ہمیں الیکشن کے لیے کسی سکینڈل کی ضرورت نہیں، احسن اقبال نے تحریک انصاف کے الزامات پر قانونی کارروائی نہ کرنے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی اہم مسائل موجود ہیں جن کا سد باب ضروری ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات