مسلم لیگ ن نے بھی ریحام خان کی کتاب کی مخالفت کردی
نوازشریف اس قسم کی کتاب کی حمایت نہیں کریں گے، نہ ہی اہمیت و فوقیت دیں گے، معذرت کے ساتھ اس کتاب میں ریحام خان خاتون ہونے کا ثبوت نہیں دے رہیں،رہنما مسلم لیگ ن زعیم قادری
سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 23:23
(جاری ہے)
تاہم ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے سے پہلے ہی تنازع کا شکار ہو چکی ہے۔
اس کتاب سے منسوب سب سے بڑا تنازعہ یہ ہے کہ یہ کتاب سیاسی انتقام کی غرض سے لکھی گئی ہے اور اس کتاب کو مسلم لیگ ن کی ایما پر لکھا گیا ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے دئیے گئے بیانات کو بھی بنیاد بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے بڑے وثوق سے کتاب کے اجرا کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق مسلم لیگ ن نے بھی ریحام خان کی کتاب کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر اخلاقی قرار دے دیا۔نجی ٹی کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن زعیم قادری کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب کی مذمت کرتے ہیں، یہ ہماری پارٹی پوزیشن ہے. نوازشریف اس قسم کی کتاب کی حمایت نہیں کریں گے، نہ ہی اہمیت و فوقیت دیں گے، معذرت کے ساتھ اس کتاب میں ریحام خان خاتون ہونے کا ثبوت نہیں دے رہیں. ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں جو کچھ ہے، اس پرمزید بات نہ کی جائے، یہی بہتر ہے، ن لیگ ریحام کی کتاب کو ایشو نہیں بنائی گئی، یہ ہماری پارٹی پالیسی ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ ہم پر یہ الزام غلط ہے کہ ریحام خان نے ہماری ایما پر کتاب لکھی ہے ۔ ریحام کی کتاب کا چھپنا سماجی، معاشرتی اور مذہبی اعتبار سے غلط ہے.مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.