ورون شرما فلم ’’ارجن پٹیالا ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد امریکا میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف

بدھ 6 جون 2018 12:24

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ورون شرما فلم ’’ارجن پٹیالا ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد 15روز تک امریکا میںچھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون شرما فلم ’’ارجن پٹیالا ‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد 15روز کے لئے امریکا پہنچے جہاں وہ لاس ویگاس، میامی اور اورنالڈو میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ بغیر منصوبہ بندی کئے ٹرپ زیادہ اچھے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نیویارک میں ہندی کھانے دال مکھنی اور پالک پنیر کھانے کو مل گئے لیکن مصالحہ چائے نہیں ملی۔