سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ماحولیات کاعالمی دن

بدھ 6 جون 2018 12:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) سوات وائلڈ لائف ڈویژن کے زیر اہتمام ماحولیات کا عالمی دن منایاگیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں کالج کے طلبہ واساتذہ پروفیسر زاور محکمہ ماحولیات وجنگلی حیات کے عملے کے علاوہ عمائدین علاقہ نے شرکت کی‘ مقررین اور محققین نے ماحول ‘ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور طلباہ کوآگاہی دیتے ہوئے کہاکہ وہ محکمہ ماحولیات وجنگلی حیات کے شانہ بشانہ جنگلی حیات اورحیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے اپنا فعال کرداراداکریں‘ تقریب کے دوران طلبہ وطالبات کے مابین پینٹنگز اور پوسٹرز کا مقابلہ بھی ہوا جس میں طلبہ نے ماحول اور اس پر اثرانداز ہونے والے عوامل کو بڑے خوبصورت انداز سے اجاگرکیا۔

متعلقہ عنوان :