فلم ’’زیرو‘‘ کے پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری

بدھ 6 جون 2018 14:02

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کے پردے کے پیچھے کی وڈیو جاری کر دی گئی جس میں شاہ رخ خان شاشی کپور کی 1965ء میں بننے والی فلم’’’جب جب پھول کھلے‘‘ کے گانے’’اففوخدا‘‘ پر ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں آنند ایل رائے کی فلم ’’زیرو‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف جلوہ گر ہوں گی۔فلم21دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔