سنجے دت سے بہتر کوئی اور اداکار فلم ’’سنجو‘‘ میں سنجے کی آخری دہائی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا، سلمان خان

بدھ جون 14:24

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اداکارسنجے دت سے بہتر کوئی اور اداکار فلم ’’سنجو‘‘ میں ان کی آخری دہائی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ میں اداکار سنجے دت پر ان کی آخری دہائی کے منظر کو عکسبند ہونا چاہیئے تھا صرف وہی اس منظر کے ساتھ انصاف کر سکتے تھے اور اس منظر کے ساتھ سنجے دت سے بہتر کوئی اور اداکار انصاف نہیں کر سکتا اور خاص طور پر ان کی زندگی کے 8 سے 10سال سنجے دت پر فلمانے چاہیئں تھے۔ سلمان خان فلم ’[ریس 3‘‘ میں دکھائی دیں گے۔