سی پیک منصوبی کے تحت ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے

بدھ 6 جون 2018 14:39

سی پیک منصوبی کے تحت ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبی سے پاکستان میں چین کے تعاون سے صعنتی انقلاب برپا ہوگا‘ اس مرحلہ میں ملک کے چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ فاٹا اور آزاد کشمیر میں 9 صنعتی زونز بنائیں جائیں گے۔ پاک چین صنعتی تعاون کے تحت صوبوں کی جانب سے منتخب9 زونز پرتیزی سے کام جاری ہے ۔

سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں رشکئی اکنامک زون اور سندھ میں چائنہ اکنامک زون داریجی، بلوچستان میں بوستان اکنامک زون اورپنجاب میں چائنہ اکنامک زون شیخوپورہ، گلگت بلتستان میں مقپونداس گلگت جبکہ کشمیر میں بھمبر صنعتی زون پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دارلحکومت اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل انڈسٹریل زون اورپورٹ قاسم میں پاکستان سٹیل میل کی اراضی پرانڈسٹریل پارک بنانے جبکہ فاٹا کی جانب سے مومند ماربل انڈسٹریل زون بنانیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چین کے سرمایہ کار سٹیل، سیمنٹ، توانائی، ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر کے شعبے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ کے مختلف منصوبوں اور گوادر ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں سٹیل ، پٹروکیمیکلز و دیگر صنعتوں کے قیام پر کام شروع ہوگیا ہے۔