ْکراچی میں عید سے قبل اسٹریٹ کرائمز میں ایک بار پھر تیزی ،ْ

چوروں کا گروہ بھی سرگرم ہوگیا

بدھ 6 جون 2018 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) کراچی میں عید سے قبل جہاں اسٹریٹ کرائمز میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے میں آئی ہے، وہیں خواتین چوروں کا گروہ بھی سرگرم ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شہر کی مشہور حیدری مارکیٹ میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں 2 خواتین کو چوری کرتے ہوئے دیکھا گیاواردات حیدری مارکٹ میں واقع ایک دکان میں ہوئی، جہاں ایک خاتون خریداری میں مصروف تھی کہ پیچھے سے دو خواتین آتی ہیں، جن میں سے ایک متاثرہ خاتون کے پرس سے رقم نکال لیتی ہیں ،ْ دوسری چور خاتون کو واردات میں معاونت کرتے ہوئے دیکھا گیا ،ْدونوں خواتین نے شناخت چھپانے کے لیے نقاب پہن رکھا تھا۔

واردات کے بعد دونوں خواتین موقع سے فرار ہوگئیں ،ْمتاثرہ خاتون کی جانب سے کسی قسم کی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :