تگڑی ٹکر۔۔ تحریک انصاف کے پرویز خٹک سے مقابلے کیلئے کون میدان میں آ گیا

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ این اے 26 سے پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے تیار‘ کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

بدھ 6 جون 2018 16:49

تگڑی ٹکر۔۔ تحریک انصاف کے پرویز خٹک سے مقابلے کیلئے کون میدان میں آ ..
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے این اے 26 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحریک انصاف کے رہنما وسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 26 اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی کے 61 اور 64 کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیں، تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے ان کے مقابلے کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں،وہ پرویز خٹک کے مقابلے میں انتخابات میں حصہ لیں گی۔

جبکہ پی پی پی کے سابق صوبائی صدر سردار علی خان نے بھی این اے 26 کیلئے کاغذات نامزدگی فارم وصول کر لئے ہیںجبکہ اے این پی کے میاں افتخار حسین نے پی کی65 کیلئے فارم وصول کئے۔