Live Updates

ریحام خان کا لندن میں ذریعہ معاش کیا ہے؟ انکشاف نے کئی سوالات کو جنم دیدیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جون 2018 16:58

ریحام خان کا لندن میں ذریعہ معاش کیا ہے؟ انکشاف نے کئی سوالات کو جنم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق مزید انکشافات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئےپاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ لندن میں گذشتہ تین سال سے ریحام خان ایک شاہانہ زندگی گزار رہی ہیں، کیا کسی کو اس بات کا علم ہے کہ ریحام خان کام کیا کرتی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پچھلے ڈھائی تین سال سے ان کی نوکری کیا ہے؟ کیا ان کا کوئی بزنس ہے ؟ کیا یہ اینکر کی نوکری کر رہی ہیں؟ جس پر پروگرام میزبان نے حمزہ علی عباسی سے کہا کہ ریحام خان کے لیے پیسوں کا مسئلہ تو ہے کیونکہ میں نے ریحام خان کو ایک جگہ پر نوکری دلوائی تھی،تو وہاں پر ایک لاکھ روپے کے لیے لڑائی ہو گئی تھی، ریحام خان کو ایک لاکھ روپے پر ایک گھنٹہ بحث کرنا پڑی تھی جس کے بعد مجھے اتنا تو پتہ ہے کہ ان کے معاشی حالات کوئی اتنے اچھے نہیں تھے کہ وہ ان پر لندن میں گذشتہ دو تین سالوں سے گزارا کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جس پر حمزہ عباسی نے سوال اُٹھایا کہ پھر ریحام خان کیسے لندن میں اتنی شاہانہ زندگی گزار رہی ہیں؟ وہ بزنس کلاس ٹکٹ پر استنبول بھی آئیں، اور وہاں فائیو سٹار ہوٹل میں رہیں بھی۔ یہ تب کی بات ہے جب ان کو لگا تھا کہ میری کتاب کو چھاپنے کے لیے پبلشر مان گئے ہیں۔ اتنی شاہانہ زندگی گزارنا تو میرے بس کی بات بھی نہیں ہے تو ریحام خان کو تو پھر بھی پوچھنا چاہئیے کہ وہ یہ سب کیسے کر رہی ہیں؟ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں دس دنوں کے لیے لندن گیا تھا اور میرا اتنے لاکھ روپے کا خرچہ ہوگیا تو میں وہاں سر پکڑ کر بیٹھ گیا اور ایک ریحام خان ہیں کہ وہ بغیر کسی نوکری کے پچھلے تین سالوں سے لندن میں رہ رہی ہیں اور ان کے غیر ملکی دورے بھی ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ریحام خان اور ان کی کتاب موضوع بحث ہے جس کی وجہ سے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے متعلق کچھ باتیں بیان کی ہیں اور وہ الیکشن سے قبل اپنی کتاب لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق ریحام خان کا خیال ہے کہ انہوں نے عمران خان کی کردار کشی جو اپنی کتاب میں کی ہے، اس سے وہ الیکشن پر اثر انداز ہوں گی لیکن یہ تو ریحام خان کی کتاب لانچ ہونے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہےکہ ان کی کتاب کس حد تک الیکشن پر اثرانداز ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات