تحریک انصاف کے رہنما نواز اعوان نے حلقہ این اے 53سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

بدھ 6 جون 2018 17:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی نواز اعوان نے اسلام آبادکے حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے،علی نوازا عوان کے تجویز کنندہ یوسی 1 سید پور سے راجہ شیراز کیانی جبکہ ان کے تائید کنندہ ملک رفیق یوسی 29 جی نائین سے چیئرمین ہیں،اس موقع پر پی ٹی آئی کے تنظیمی عہدیداران،منتخب چیئرمین وائس چیئرمینز،کونسلرز،یوتھ ونگ ٹریڈر ونگ لیبر ونگ وومن ونگ،اور اسلام آباد کے دیگر پارٹی ورکرز بھی انکے ہمراہ تھے۔

بدھ کوتفصیلات کے مطابق آئندہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما علی نواز اعوان نے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے کاغذات نامزدگی ا جمع کروائے۔واضح رہے کہ علی نواز عوان تحریک انصاف کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔

ان کے ہمراہ الیاس مہربان اور چوہدری ساجد رحمان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اس سے قبل علی نواز اعوان نے بلدیاتی انتخابات میں یوسی 40 آئی ایٹ سے انتخاب جیتاتھا۔علی نواز عوان کے تجویز کنندہ یوسی 1 سید پور سے راجہ شیراز کیانی ہیںجبکہ ان کے تائید کنندہ ملک رفیق یوسی 29 جی نائین سے چیئرمین ہیں۔اس موقع پر اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداران،منتخب چیئرمین وائس چیئرمینز ،کونسلرز،یوتھ ونگ ٹریڈر ونگ لیبر ونگ وومن ونگ،اور اسلام آباد کے دیگر پارٹی ورکرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔