عام انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ ،غیر جانبدارنہ اور شفاف بروقت انعقاد ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے،اقبال جھگڑا

خیبر پختوانخواکی نگران حکومت جسٹس(ر) دوست محمد خان کی فعال اور باصلاحیت قیادت میں انتخابات کے انعقاد اور عبوری دور میں صوبے کے معاملات چلانے کی فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے گی،گورنرخیبرپختونخوا

بدھ 6 جون 2018 18:51

عام انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ ،غیر جانبدارنہ اور شفاف بروقت انعقاد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2018ء) گورنر خیبر پختوانخوا انجینئراقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ ،غیر جانبدارنہ اور شفاف بروقت انعقاد ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔ 25 جولائی کے عام انتخابات میں امن و امان سمیت تقاضوں کو ہر حال میں پورا کیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات صوبہ خیبر پختوانخوا کے نگران وزیر اعلی جسٹس(ر) دوست محمدخان سے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

جنہوں بدھ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں نگران وزیراعلی کا منصب کے حلف اٹھانے کے بعد گورنر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے نگران وزیراعلی جسٹس (ر) دوست محمد خان کو نگران وزیراعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر نے توقع ظاہر کی خیبر پختوانخواکی نگران حکومت جسٹس(ر) دوست محمد خان کی فعال اور باصلاحیت قیادت میں انتخابات کے انعقاد اور عبوری دور میں صوبے کے معاملات چلانے کی فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے گی۔ دنوں رہنما کچھ دیر تک ہمراہ رہے اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی بات چیت کی۔