پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کی جانب سے دئیے گئے ناموں کو حکومتی اراکین نے مسترد کر دیا ہے، فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا ، رانا ثناء اللہ

بدھ 6 جون 2018 19:42

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کی جانب سے دئیے گئے ناموں کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کی جانب سے دئیے گئے ناموں کو حکومتی اراکین نے مسترد کر دیا ہے جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کریگا رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پیش کردہ تمام نام تعصب پر مبنی ہیں جبکہ اسی حوالے سے محمود الرشید کا کہنا تھاپنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کا بلایا گیا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے ایک ایک نام ڈراپ کرنے کی تجویز دی تھی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ کے نام پر اڑ گئی انہوں نے کہا کہ ہم نے حسن عسکری کا نام پیش کرتے ہوئے ان کے نام پر اتفاق کیا اور حکومتی اراکین کو متفق ہونے کیلئے کہا تھا لیکن انہوں نے اپوزیشن کی بات ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد اجلاس بے نتیجہ کے ختم ہو گیا اور پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کا معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا ہے۔