ڈاکٹر جبار پی کی79پشاور سے اے این پی کے امیدوار نامزد

بدھ 6 جون 2018 20:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیر حیدر خان ہوتی نے حلقہ پی کی79پشاور کیلئے ڈاکٹر جبار کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے ، اس بات کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کی جبکہ بورڈ کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ، فیصلے کے مطابق ڈاکٹر جبار پی کی79پشاور سے اے این پی کے امیدوار ہونگی