ْڈی جی رینجرز سندھ کا ہیڈ کوارٹر رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ میں قائم سیکورٹی کنٹرول روم کا دورہ

بدھ 6 جون 2018 22:28

ْڈی جی رینجرز سندھ کا ہیڈ کوارٹر رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ میں قائم سیکورٹی ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2018ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے 21 رمضان المبارک یوم علی کی مناسبت سے ہیڈ کوارٹر رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ میں قائم سیکورٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر بھی ڈی جی رینجرز کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سیکٹر کمانڈر کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو یوم علی کے سلسلے میں کئے جانے والے سیکورٹی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی رینجرز اور ایڈیشنل آئی جی نے کنٹرول روم میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انہیں مزید موثر بنانے کے لئے رینجرز اور پولیس کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔