بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ کے حلقہ این اے 100سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

بدھ 6 جون 2018 22:34

بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ کے حلقہ این اے 100سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔

(جاری ہے)

اس حلقے سے سابق ایم این اے قیصر احمد شیخ سابق ایم این اے سید عنایت شاہ، سابق تحصیل ناظم سید ذوالفقار شاہ سمیت 30 امیدوار کاغذات حاصل کر چکے ہیں۔ این اے 99 سے سابق ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی، مخدوم اسد حیات،ملک غلام عباس نسوانہ اور عرفان قیصر نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ابھی تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں ۔