راولپنڈی،کٹاریاں پل پر ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ، 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، 2ڈاکوموقع سے فرار

جمعرات 7 جون 2018 00:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2018ء) تھانہ نیوٹائون کے علاقے آئی جے پی روڈوپر نالہ لئی کے قریب کٹاریاں پل پر ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے 1ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر کے اسلحہ برآمدکر لیا جبکہ 2ڈاکوموقع سے فرار ہوگئے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر داکوئوں نے فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1ڈاکو زخمی ہو گیا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیاجبکہ قریبی دکانیں اور مارکیٹیں بند کر دی گئی پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو جڑواں شہروں میں مسلح ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہیںایس ایچ اوتھانہ نیوٹائون مرزا جاوید کے مطابق پولیس نے ڈاکوئوں کی گرفتاری کے لئے کٹاریاں کے علاقہ میں چھاپہ مار جہاں پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی پولیس اور ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کی فائرنگ سے بہادرا نامی 1ڈاکو زخمی ہو گیا جے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاجبکہ 2ڈاکوفرار ہو گئے پولیس نے زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کر دیاتینوں ڈاکو ںکمرشل مارکیٹ و دیگر علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے زخمی ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں بیان دیا کہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہریوں کو قتل بھی کیا ہے پولیس کے مطابق مذکورہ گینگ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے ڈاکٹر سمیت دیگر افراد کے قتل میں بھی ملوث ہو سکتے ہیں بھاگنے والے ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد انکو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔