بھارتی شائقین کے لئے چینی سنیما گھروں کے دروازے کھلنا کاروباری لحاظ سے مفیدہے، سلمان خان

جمعرات 7 جون 2018 12:52

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ بھارتی شائقین کے لئے چینی سنیما گھروں کے دروازے کھلنا کاروباری لحاظ سے بہترین ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے حالیہ میڈیا انٹریکشن کے دوران کہا ہے کہ بھارتی سنیما گھروں کے لئے چینی سنیما گھروں کے دروازے کھلنا کاروباری لحاظ سے مفید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین میں اب تک ان کی2 فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں جن میں ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ اور ’’سلطان‘‘ شامل ہے اور اب ’’ریس تھری‘‘ بھی ریلیز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں چین میں اپنے تھیٹروں میں اضافہ کر نا چاہیئے اب وہان پر ہمارے تھیٹر 5ہزار ہیں جنہیں بڑھا کر40ہزار کرنا چاہیئے جس سے ہمارے کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا۔