سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی

جمعرات 7 جون 2018 13:15

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) سپریم کورٹ نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوبرقراررکھتے ہوئے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے لیگی رہنما نوراعوان کی اپیل پرچیمبرمیں سماعت کی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کوبرقراررکھتے ہوئے چیئرمین نیب کوعہدے سے ہٹانے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

لیگی رہنما نوراعوان نے نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ غلط الزام پردرخواست دائرکی تھی، جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پرالزام تراشی پوائنٹ اسکورنگ کے لئے کی جاتی ہے اس لیے ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کارنہیں بننا چاہئے۔واضح رہے کہ رجسٹرارآفس نے درخواست گزارکومتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد درخواست گزارنے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائرکی تھی۔