نیوٹیک تربیتی کورس سے بیروزگار طلبہ مستفید ہوں گے ، گل زمان

جمعرات 7 جون 2018 13:36

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر گل زمان نے کہاہے کہ نیوٹیک تربیتی کورس کی تکمیل سے بیروزگار طلباء وطالبات مستفید ہوں گے اورانہیںباوقارذریعہ آمدن ملنے اوراپنے خاندان کی کفالت کرنے کے مواقع میسرآسکیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ ٹورازم اینڈہوٹل منیجمینٹ اور نیو ٹیک کے درمیان ہونے والے مفاہمتی یادداشت کے موقع پراظہارخیال کررہے تھے، اس سے قبل یونیورسٹی کے شعبہ ٹورازم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ اور نیوٹیک کے مابین ہونے والے مفاہمتی یادداشت کے مطابق وزیر اعظم ہنر مند پروگرام کے تحت طالبات کو ٹور ازم اینڈہوٹل منیجمنٹ کے شعبے میں مفت تربیت دی جائے گی جبکہ دوران تربیت انہیں وظیفہ بھی دیا جا ئیگا، ڈین آف سو شل سائنسز پرو فیسر ڈاکٹر رشید اور ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین محمد حنیف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :