الیکشن کمیشن نے علائو الدین مری کو نگران وزیر اعلی بلوچستان مقرر کر دیا

ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ہے

جمعرات 7 جون 2018 15:20

الیکشن کمیشن نے علائو الدین مری کو نگران وزیر اعلی بلوچستان مقرر کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلی بلوچستان کے نام کا اعلان بھی کردیا،علائو الدین مری نگران وزیر اعلی بلوچستان ہو ں گے،ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ہے،جمعرات کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن اختر نذیر نے کہا کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان کے حوالے سے آج صبح چار نام الیکشن کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد ایک بجے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر نے کی،اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نگران وزیر اعلی بلوچستان علائو الدین مری ہوں گے،انہوں نے کہا کہ علائو الدین مری کا تعلق بلوچستان کے ضلع مستونگ سے ہے انہوں نے گریجویشن کے بعد مفاد عامہ کے کاموں میں حصہ لینا شروع کیا۔