چو نیا ں، محنت کش کی بیوی اغوا ،ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی رقم اور سونے کے زیورات بھی لے اڑے

جمعرات 7 جون 2018 16:45

چو نیا ں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) تحصیل پتوکی کے علاقے جلیکے میں محنت کش کی بیوی اغواء ملزمان ہزاروں روپے کی نقدی رقم اور سونے کے زیورات بھی لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جلیکے میں رہائش پذیر محمد اسلم جو کہ بھٹہ مزدور ہے وہ کام کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا کہ اس کی بیوی ولایتاں بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم محمد خالد اپنے پانچ ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور اسکو ورغلاپھسلا کر لے گیا ملزمان جاتی دفعہ تیس ہزار روپے کی نقدی رقم ، دو تولے سونے کے زیورات اور دیگر سامان بھی ساتھ لے گئے تھانہ صدر پولیس نے محمد اسلم کی تحریری درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :