سراج الحق، زاہدخان، احمدحسن، مظفرسید اور محمود زیب نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

جمعرات 7 جون 2018 18:03

سراج الحق، زاہدخان، احمدحسن، مظفرسید اور محمود زیب نے کاغذات نامزدگی ..
چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جون2018ء) ملک میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق،اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر زاہد خان اور سابق ڈپٹی سپیکر احمد حسن نے قومی اسمبلی جبکہ سابق صوبائی وزراء مظفر سید ایڈ ووکیٹ اور محمود زیب خان نے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کر وادئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے ملک بھر کی طرح ضلع دیر پائین میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای6دیر ون سے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سینیٹر زاہد خان اور پی پی پی کے مرکزی رہنماء سابق ڈپٹی سپیکر احمد حسن خان اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا ا سداللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 7دیر ٹو سے جماعت اسلامی کے مرکز ی امیر سینیٹر سراج الحق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اسی طرح صوبائی حلقہ پی کی15 سے سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ اور پی پی پی کے سابق صوبائی وزیر نواب زادہ محمود زیب خان نے کاغذات نامزدگی جمع کر وادئیے۔