2013کا الیکشن بیت اللہ محسود نے کرایا تھا، خوشی ہے کہ اس مرتبہ نگران حکومت انتخابات کرارہی ہے،شاہی سید

جمعرات 7 جون 2018 21:14

2013کا الیکشن بیت اللہ محسود نے کرایا تھا، خوشی ہے کہ اس مرتبہ نگران حکومت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے کہاہے کہ 2013 کا الیکشن بیت اللہ محسود نے کرایا تھا، خوشی ہے کہ اس مرتبہ نگران حکومت انتخابات کرارہی ہے۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے شاہی سید نے کہاکہ کراچی میں امن کی بحالی پر قانون نافذ کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں کراچی آپریشن کی کامیابی نظر آرہی ہے انہوں نے کہاکہ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ عوام اپنی مرضی سے ووٹ دیں گے،شفاف اور منصفانہ انتخابات کی توقع ہے، انہوں نے کہاکہ شہر قائد کے ووٹرز اپنی مرضی سے امیدواروں کا چنائو کریں گے، جہاں ہمارا ووٹ بینک ہے وہیں امیدوار کھڑے کیے ہیں،اے این پی کراچی میں اپنا ووٹ بینک ثابت کرے گی، ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اے این پی عوام میں کتنی مقبول ہے۔