کورنگی الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلر اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے حوالدارکی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 7 جون 2018 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ ) کے حوالدار محمد الیاس جو6 جون 2018 کو کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے تھے کی نماز جنازہ سیکٹر ہیڈ کوارٹر بھٹائی رینجرز میں اد ا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا،سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز،ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمدسعید،آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ ،ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر،رینجرز اورپولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہید کے بلند درجات کے لیے دٴْعا کی گئی اورشہید حوالدار محمد الیاس کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے خوشاب روانہ کردی گئی ہے۔بعد ازاں ڈی جی رینجرز (سندھ) نے سی ایم ایچ ملیر کا دورہ کیا جہاں اٴْنہوں نی6 جون2018 کو کورنگی آپریشن میں زخمی ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی عیادت کی۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے زخمی اہلکاروں کے حوصلے کو سرا ہا۔