میرا کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، میرای کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہوگا ، شفاف انتخابات ترجیح ہوگی ،انتخابات25جولائی کو باآسانی ہوسکتے ہیں ، نگران کابینہ میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی والے افراد نہیں ہوں گے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 7 جون 2018 22:37

میرا کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، میرای کوئی سیاسی ایجنڈا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا ہے کہ میرا کبھی کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، میرای کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہوگا ، شفاف انتخابات ترجیح ہوگی ،ا نتخابات25جولائی کو باآسانی ہوسکتے ہیں ، نگران کابینہ میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی والے افراد نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے کہا کہ شفاف انتخابات ترجیح ہوں گے ،میرای کوئی سیاسی ایجنڈا تھا نہ ہوگا ،ذمہ داری نبھانے کی کوشش کروں گا اور غیر جانبداری سے الیکشن کرائوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نگران کابینہ مختصر اور پروفیشنل افراد پر مشتمل ہوگی ، میرای کبھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رہا، ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع فراہم کرنے ہیں ، ہم نے صاف ، شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو معاونت فراہم کرنی ہے ، انتخابات25جولائی کو آسانی ہوسکتے ہیں ، نگران کابینہ میں کسی سیاسی جماعت سے وابستگی والے افراد نہیں ہوں گے ۔