پیر آف سیالوی شریف کے امیدوار کا سابق صوبائی وزیر قانون کے حق میں دستبردار ہونے سے صاف انکار

جمعرات 7 جون 2018 22:40

پیر آف سیالوی شریف کے امیدوار کا سابق صوبائی وزیر قانون کے حق میں دستبردار ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جون2018ء) پیر آف سیالوی شریف کے امیدوار کا سا بق صو با ئی وزیر قانون کے حق میں دستبردار ہو نے سے صاف انکار کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق الیکشن سر پر آتے ہی سا بق صو با ئی وزیر قانون کا بڑا یو ٹرن ،پیر آف سیالوی شریف کے امیدوار حلقہ این اے 106 سے مولا نا سعید احمد اسد سے ملاقات کے لیے جامعہ امینیہ پہنچ گئے پہلے ختم نبوت پر دیے گئے بیان پر تو بہ میں کلمہ گو مسلمان ہوں، ختم نبوت کے ایشو پر میرا کو ئی قصور نہیں آپ میرئے حق میں دستبردار ہو جا ئیں ورنہ میں ہار جا ئوں گا جس پر مولا نا سعید احمد اسد نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت پر اعتماد نہیں رہا وعدہ خلافی کر نا ن لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے الیکشن2013میں بھی ن لیگ نے ٹکٹ کے معاملہ پر وعدہ خلافی کی تھی ن لیگ میرے لیے یہ سیٹ چھوڑ دے دوسری صورت میں الیکشن سے دستبردار نہیں ہو نگا رانا ثناء للہ خاں کی منت سماجت را ئیگاں گئی، مدرسے سے ما یوس لوٹ آ ئے واضع رہے کی را نا ثناء للہ خاں این اے 107سے بھی امیداوار ہیں یہاں انکا مقا بلہ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئر مین صا بزادہ حا مد رضا پیر آف سیالوی شریف کی طرف سے امیدوار ہیں سا بق صوبا ئی وزیر قانون اس صورت حال سے سخت پریشان ان دونوں حلقوں میں پیر آف سیالوی شریف حمیدالدین کے مریدین کی بہت بڑی تعداد موجود ہے۔