’’بچے منائیں گرمیوں کی چھٹیاں اپنے بزرگوں اور پیاروں کے ساتھ‘‘

پاکستان ریلوے نے ''سمر ویکیشن سپیشل'' کا اعلان کر دیا

جمعہ جون 18:01

لاہور۔8جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جون2018ء) ’’بچے منائیں گرمیوں کی چھٹیاں اپنے بزرگوں اور پیاروں کے ساتھ‘‘ پاکستان ریلوے نے ''سمر ویکیشن سپیشل'' کا اعلان کر دیا، سمر ویکیشن سپیشل عید الفطر کے بعد راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلے گی، ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ یہ سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے کراچی کیلئے روانہ ہونگی، اسی طرح کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں رات 8 بجے راولپنڈی کیلئے روانہ ہونگی، یہ سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور، بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائیونڈ، لاہور،، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسی اور جہلم سٹاپ کریں گی، سمر ویکیشن سپیشل ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہو گی۔