پاکستان کی نائیجر کے جنوب مشرق میں مسجد میں خود کش بم دھماکے کی سخت مذمت

جمعہ 8 جون 2018 18:28

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2018ء) پاکستان نے نائیجر کے جنوب مشرق میں مسجد میں خود کش بم دھماکے کی سخت مذمت کی ہے جس میں متعدد بیگناہ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں پاکستان نے نائجر میں مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے اور حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں نائیجر کے عوام کے شانہ بشانہ ہے۔