باجوڑ میں 2018کے عام انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ایڈیشنل پو لیٹکل ایجنٹ محمود احمد خان

جمعہ 8 جون 2018 18:54

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) ایڈیشنل پو لیٹکل ایجنٹ محمود احمد خان نے کہا کہ باجوڑ میں 2018کے عام انتخابات کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، باجوڑ میں کمپین چلانے میں کسی بھی سیاسی امیدوار کوکسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ یہ الیکشن خوشگوار ماحول میں ہونگے ،خواتین کو ووٹ استعمال میں علاقے میں کوئی دشواری نہیں ہے اور ان کو بھی مردوں کی طرح اپنی رائے کے استعمال کا پورا حق ہے اور اسلامی قوانین اور پردہ خوانین کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ کے تمام محکمے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر ینگے ،باجوڑمیں امیدواروں کا کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے اور تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔ ایڈیشنل پو لیٹکل ایجنٹ محمود احمد خان کے مطابق باجوڑ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور سخت سیکورٹی میں الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ باجوڑ میں 89 پولنگ اسٹیشن حساس اور 144 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں تاہم الیکشن کے دن قبائلی عمائدین اور عوام نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور الیکشن کی کامیاب انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔