ْسرکاری کالونیوں کے واجبات کی وصولی پر سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کارپوریشن آمنے سامنے

سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آمدن بڑھانے کیلئے کارپوریشن کی حدود میں قائم سرکاری کالونیاں اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے امپرومنٹ ٹرسٹ اور کارپویشن کو نوٹسس جاری کر دیئے ، کارپوریشن نوٹس کا جواد دینے سے انکاری، ذرائع

جمعہ 8 جون 2018 19:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) کارپوریشن کے علاقہ میں قائم سرکاری کالونیوں کے واجبات کی وصولی پر سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور کارپوریشن آمنے سامنے ، سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے آمدن بڑھانے کیلئے کارپوریشن کی حدود میں قائم سرکاری کالونیاں اپنی تحویل میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ،امپرومنٹ ٹرسٹ اور کارپویشن کو نوٹسس جاری کر دیئے ، کارپوریشن نوٹس کا جواد دینے سے انکاری، ذرائع کے مطابق کارپویشن کے علاقہ میں قائم ، بلاک 35 ، بلاک 32 ، میشن سکول روڈ ، پولیس پٹرول پمپ سے ملحقہ اراضی ، جوہر کالونی ، ٹوانہ پارک ، اقبال کالونی،فیکٹری ایریا ، استقلال آباد سے ملحقہ علاقوں سمیت دیگر علاقوں کی خریدو فروخت اور نام ٹرنسفر کی سرکاری فیس کارپویشن سرگودھا وصول کرتا ہے ، سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے بعد قانونی ماہرین کی مشاورت کے بعد ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے فیصلہ کی کے شہر بھر کی ایسی تمام سرکاری کالونیاں جن کی خریدو فروخت کارپویشن کے انڈر ہوتی ہے وہ تمام سرگودھا ڈویلمپنٹ اتھارٹی کروائے گی اور کروڑوں روپے کی ٹرانسفر فیس جس پر سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا حق ہے ، کارپویشن کے اکائونٹ میں جا رہے ہیں، جس پر سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے امپرومنٹ ٹرسٹ اور کارپویشن سرگودھا کی نوٹسس جاری کر دیئے جس پر کارپویشن نوٹس کا جواب دینے سے انکاری ، کارپویشن نے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تمام کالونیوں میں سرکاری دوکانوں ، پلازوں اور پلاٹس کی خریدو فروخت اور منتقلی کے اختیارات دینے سے انکار کر دیا، رہائشی کالونیوں کی خریدو فروخت کے اختیارات اپنے انڈر لینے کیلئے سرگودھا ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے لائحہ عمل تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے کے ماہانہ واجبات کیلئے دونوں محکموں میں ٹھن گئی،یاد رہے کی کارپویشن سرگودھا 3 کروڑ سے زائد مالی خسارے میں ہے، امرومنٹ ٹرسٹ کے علاقے جن میں ماڈل ٹائون، ٹرسٹ پلازہ ، اقبال کالونی سمیت دیگر علاقے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنی تحویل میں لے لئے ان کے ٹرانسفر فیس خریدو فروخت و دیگر معاملات کی فیس سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی وصول کرے گا،جبکہ میونسپل کارپویشن نے اپنے قبضہ میں سرکاری علاقے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دینے سے انکار کر دیا،

متعلقہ عنوان :