متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم القدس منایا گیا

مختلف مکاتب فکر کے 300سے زائد علماء مشائخ نے خطبات جمعہ میں امریکہ، اسرائیل کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں ْ فلسطین پر صیہونی قبضہ اور امریکی سفارتخانہ کسی صورت قبول نہیں کرسکتے،مولانا امین انصاری

جمعہ 8 جون 2018 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام کراچی ،راولپنڈی اسلام آبادسمیت پورے ملک میں یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیااس موقع پر محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300سے زائد علماء مشائخ نے خطبات جمعہ میں امریکہ، اسرائیل کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیںجبکہ اسرائیل و امریکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے اسد اللہ بھٹو ، علامہ مرزایوسف حسین، مولانا جعفرالحسن تھانوی، مولانا محمد امین انصاری، علامہ سید اظہر علی ہمدانی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، علامہ اختر محمدی،مولانا مفتی محمد بخاری، علامہ شاہدین اشرفی، علامہ علی کرارنقوی،علامہ عبدالخالق فریدی، محمدشکیل قاسمی،برجیس احمد،اسرار عباسی، سہیل عابدی،مفتی وجیہہ الدین،علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی، انورشاہ کشمیری،صادق شیخ، سید اظہرعباس زیدی، پیر فراست علی قادری،سہیل قریشی،ماہرین تعلیم ڈاکٹرارشدعلی خان، محمدعمران خان، وسیع اویسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فلسطین پر صیہونی قبضہ اور امریکی سفارتخانہ کسی صورت قبول نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

عالم اسلام اور انصاف پسند اقوام اسرائیلی ریاست کے ناجائز ظالمانہ قیام کو فوری مسترد کردیں۔اقوام متحدہ فلسطینی مسلمانوں پر انسانیت سوز وحشیانہ مظالم پر اسرائیل کے خلاف فوری ایکشن لے۔مسلم حکمراں اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہان قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے فی الفور مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دیں۔اس موقع پر متحدہ علماء محاذ کے قائدین و کارکنان نے امریکی، اسرائیلی پرچم نذرآتش کئے اور امریکہ اسرائیل ، بھارت مردہ باد قاتل قاتل امریکہ اسرائیل قاتل کے فلک شگاف نعرے لگائے اور فلسطینی و کشمیری مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرزاٹھارکھے تھے جس پر دور ہٹو اسرائیلیو فلسطین فلسطینیوں کاہے ،امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے، مردہ باد مردہ باد امریکہ اسرائیل مردہ باد ،دہشت گرد دہشت گرد بھارت دہشت گرد کے علاوہ قدم بڑھائو فوجیو ہم تمہارے ساتھ ہیں درج تھا۔