پشاور، عنایت اللہ خان اور صاحبزادہ طارق اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے

جمعہ 8 جون 2018 19:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) سابق سینئر وزیر و امید وار پی کے 12 عنایت اللہ خان اور سابق ممبر قومی اسمبلی و امیدوار این اے 5 صاحبزادہ طارق اللہ نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے ۔ سابق سینئر وزیر عنایت اللہ خان بڑے جلو س کے شکل میں کاغذات نامزدگی جمع کر انے کے لیے لائے گئے اس مو قع پر امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ ،تحصیل ناظم میر مخزالدین اور بڑی تعداد میں کارکنان ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ خان نے کہاکہ ہماری سیاست کا مرکز و محور اسلامی اور خوشحال پاکستان ہے ۔ جہالت ،غربت ،پسماندگی اور محرومیاں پاکستان کا مقدر نہیںہے ۔ ترقی یافتہ ، پرامن اور خودمختار پاکستان کی منزل حاصل کر کے رہیں گے ۔ جماعت اسلامی اپنی مثالی خدمت اور کردار کے نتیجے میں آئندہ الیکشن میں بھی بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔انہوںنے کہاکہ دیر کو ترقی دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کا رلائیں گے اور کامیابی کے بعد ترقیاتی وہی سے شروع کریں گے جہا ں پر چھوڑ اہے ۔ انہوںنے کہا کہ مستقبل دینی جماعتوں کا ہے اور دیر میں ایم ایم اے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔