راشد نسیم آج کراچی میں ختم قرآن ، شب بیداری اور عوامی افطاری سمیت چار پروگراموں سے خطاب کریں گے

جمعہ 8 جون 2018 19:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم آج نو جون کو کراچی میں ختم قرآن ، شب بیداری اور عوامی افطاری سمیت چار پروگراموں سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

پہلا پروگرام عوامی افطاری ضلع جنوبی موسیٰ لائن عیدگاہ پارک میں ہوگا ۔ ختم قرآن ضلع شرقی جماعت کی مسجد میں ہوگا اور شب بیداری مسجد الحرمین محمود آباد میں ہوگی ۔ راشد نسیم مسجد رضوان فیڈرل بی ایریا میں بھی دعوتی پروگرام سے خطاب کریں گے ۔