الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے ، عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے تک منجمدرہیں گے

جمعہ 8 جون 2018 21:06

الیکشن کمیشن نے  بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے ،  عام ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کر دیئے ،ترقیاتی فنڈز عام انتخابات 2018 کے نتائج کا اعلان ہونے تک منجمدرہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈزمنجمد کردیئے، الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں،وفاق،کنٹونمنٹ بورڈزکے بلدیاتی اداروں کے فنڈز منجمدکئے گئے ہیں ،ترقیاتی فنڈز عام انتخابات 2018 کے نتائج کا اعلان ہونے تک منجمدرہیں گے۔