عام انتخابات 2018 کی مخصوص نشستوں کیلئے 156 کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے

جمعہ 8 جون 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) عام انتخابات 2018 کی مخصوص نشستوں کے لیے 156 کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے ۔الیکشن کمشنرسندھ یوسف خٹک کے مطابق نامزدگی فارم 11 جون تک وصول کیے جائینگے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق خواتین کی صوبائی مخصوص نشستوں کے لیے اب تک 82 نامزدگی فارمز جبکہ خواتین کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اب تک 25 نامزدگی فارمز اوراقلیتوں کے لیے مخصوص صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اب تک 49 فارمز جمع کرائے گئے ہیں۔