Live Updates

نگران حکومت کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال سے اجتناب کیا جائے ،ْمریم اورنگزیب

ن لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی بجلی پورا پاکستان استعمال کررہا ہے ،ْ۔عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو لکھے گئے خط پر ردعمل

جمعہ 8 جون 2018 21:37

نگران حکومت کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال سے اجتناب کیا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی جانب سے نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کو لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی بنائی ہوئی بجلی پورا پاکستان استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نگراں وزیراعظم کواپنی حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا بھی خط لکھیں، پی ٹی آئی سربراہ قوم کو بتائیں کتنی بجلی،کتنے ہسپتال ،اسکول اور یونیورسٹیاں بنائیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی کارکردگی 5 ہزار5 سو میگا واٹ بجلی ہے،آپ کی بجلی کی پیداوار زیرو میگا واٹ ہے، نیازی صاحب آپ نی2013 ئ میں بجلی بنانیکاوعدہ کیا تھا، اس کاحساب دیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات