پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے ،ْسید خورشید شاہ

ْمارشل لائکوئی نہیں لگا سکتا، چیف جسٹس نے بھی کہا ہے ان کی بات کا یقین کرناچاہیے ،ْ گفتگو

جمعہ 8 جون 2018 21:45

پنوں عاقل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہاہے کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔عدالت کی جانب سے پرویز مشرف کو پیش ہونے کے حکم پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پنوں عاقل میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز مشرف پاکستان نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

کالا باغ ڈیم سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے خلاف تین صوبوں نے قراردادیں پاس کی ہوئی ہیں، کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی کا ہے، اسے وہاں ہی حل ہونا چاہیے، عدالت کو بھی چاہیے وہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ سی سی آئی میں ہی حل ہونے دے، کالا باغ ڈیم کے معاملے پر وفاق کو نئے چیلنجز درپیش ہوں گے۔

پی پی رہنما کے مطابق قومی امکان ہے کہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے، شفاف الیکشن نہ ہوئے تو ملک کے لیے نقصان دہ ہوگا۔خورشید شاہ نے کہا کہ مارشل لائکوئی نہیں لگا سکتا، چیف جسٹس نے بھی کہا ہے ان کی بات کا یقین کرناچاہیے۔