شمالی کوریا کو سلامتی کی ضمانت دی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِخارجہ

ہفتہ 9 جون 2018 14:53

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2018ء) امریکی وزیرِخارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری صلاحیت کے خاتمے پر آمادگی سے متعلق وہاں کے رہنما کِم جونگ اٴْن سے براہ راست بات چیت کی ہے۔ گزشتہ چند ماہ میںمائیک پومپیو جناب کِم سے دو بار مل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرِخارجہ نے کہا کہ کِم جونگ ان نے انہیں براہ راست بتایا کہ وہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے اور اس بارے میں بات کرنے کے لیے تیار ہیں کہ جوہری صلاحیت کا خاتمہ کس طرح سے عمل میں آئے گا اور یہ کہ دونوں رہنماؤں کو اس معاملے سے متعلقہ امور پر وسیع تر بات چیت کا موقع میسر آئے گا۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنا جوہری اسلحہ ترک کر دے تو امریکا وہاں کی حکومت کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرنے میں معاونت کے لیے آمادہ ہے۔امریکی وزیرِخارجہ نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے کا سربراہی اجلاس کامیاب رہنے کی صورت میں شمالی کوریا جاپان، جنوبی کوریا اور چین جیسے اپنے علاقائی ہمسایہ ممالک سے اقتصادی امداد حاصل کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :