نوشہرہ میں موجود ایک مدرسے میں قرآن باغ قائم کر دیا گیا

اس باغ میں 21 انواع کے پودے لگائے گئے ، جن کے ناموں کا تذکرہ قرآن پاک میں آیا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 جون 2018 14:53

نوشہرہ میں موجود ایک مدرسے میں قرآن باغ قائم کر دیا گیا
نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2018ء) : قرآن پاک اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل کی گئی آخری آسمانی کتاب کے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی حضرت محمد ﷺ  پر نازل کیا۔ اس کتاب میں روزمرہ کی کئی اشیا کا تذکرہ آیا ہے ۔ قرآن پاک میں 21 انواع کے پودوں کو بھی ذکر آیا، قرآن پاک میں جن 21 انواع کے پودوں کو تذکرہ آیا ہے ان پر مشتمل ایک باغ پاکستان کے شہر نوشہرہ میں قائم کر دیا گیا ہے۔

قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں واقع جامعہ عثمانیہ مدرسے کا باغ دیکھنے میں تو ایک عام باغ لگتا ہے، اس میں لگے پودے بھی دوسرے عام پودوں کی طرح ہی معلوم ہوتے ہیں لیکن اس باغ  کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف ان 21 انواع کے پودے لگائے گئے ہیں جن کے ناموں کا تذکرہ اسلامی کتاب قرآن پاک میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطابق اس باغ کا ایک اہم مقصد لوگوں میں ان پودوں کی افادیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر قابو پایا جا سکے ۔

نوشہرہ میں قائم اس قرآن باغ کی بنیاد 2009ء میں رکھی گئی تھی۔  یہ باغ چار کینال کے رقبے پر محیط ہے ۔ ہر ایک پودے  کے ساتھ چھوٹی سی سٹیل کی تختی بھی نصب ہے ۔ اور اس تختی پر اسی پودے کے بارے میں معلومات درج ہیں۔ پودے کے ستاھ لگی تختی پر اس پودے کا عربی، اُردو اور پشتو زبان میں نام تحریر کیا گیا ہے اور یہ کہ اس کا ذکر قران کے کون سے پارے ، سورت اور آیات میں آیا ہے ۔ باغ میں موجود 80 پودوں پر مدرسے کے ایم فل کے طلبا  انہی پودوں پر 20 سے لے کر 80 صفحات تک مقالے لکھتے ہیں۔ طلبا کو ان پودوں پر مقالے لکھنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے جس میں ان پودوں سے متعلق معلومات دی جاتی ہیں۔ باغ کے پودوں پر طلبا کی جانب سے اب تک درجنوں مقالے لکھے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :