فوجی ترجمان کی جانب سے حالیہ پریس کانفرنس کے دور ان کچھ صحافیوں کے ٹوئٹس کا مقصد کسی صحافی کو نشانہ بنانا نہیں تھا ،ْ پی ایف یو جے

ہفتہ 9 جون 2018 16:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2018ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جنرنلسٹ نے کہا ہے کہ فوجی ترجمان کی جانب سے اپنی حالیہ پریس کانفرنس کے دور ان کچھ صحافیوں کے ٹوئٹس کا مقصد کسی صحافی کو نشانہ بنانا نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

پی ایف یو جے نے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ ان کے نمائندوں کی جانب سے متعلقہ حلقوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے چار جون کو پریس کانفرنس میں جس سوشل میڈیا اکائونٹس کی طرف اشارہ کیا گیا تھا اس کا مقصد کوئی فرد یا صحافی برادری نہیں تھی ۔

یاد رہے کہ پہلے ایک بیان میںپی ایف یو جے نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے چند سینئر صحافیوں کو سوشل میڈیا پر چند ٹویٹس شیئر کرنے پر ملک دشمن عناصر قرار دینے پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا۔جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیاتھا۔