Live Updates

ن) لیگ کا متعدد رہنمائوں کیخلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدواروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

شہباز شریف اور مریم نواز کو تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز ‘بعض حلقوں سے 3 سے 4 کورنگ امیدوار ہوں گے

ہفتہ 9 جون 2018 17:40

ن) لیگ کا متعدد رہنمائوں کیخلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدواروں کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جون2018ء) مسلم لیگ(ن) کا متعدد رہنمائوں کیخلاف مقدمات کی وجہ سے عام الیکشن کیلئے ن لیگ نے متبادل امیدواروں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز کو تین تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا مسلم لیگ ن کی جانب سے 2 مرحلوں میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کرے گی ، پہلے مرحلے میں اتوار کو امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا، مسلم لیگ ن نے امیدواروں کے ساتھ کورنگ امیدواروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعض حلقوں سے 3 سے 4 کورنگ امیدوار ہوں گے، ن لیگی رہنماوں کیخلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدوار رکھے جائیں گے۔

علاوہ ازیں مریم نواز اور شہباز شریف کے تین تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز پر بھی غور کیا جارہا ہے، مریم نواز کو کراچی سے الیکشن لڑانے کی بھی تجویز دی گی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات