Live Updates

انتخابات 2018 میں لاہور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں تاریخی سیاسی و انتخابی مقابلہ ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے کئی بڑے نام مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوں سے ٹکرائیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 9 جون 2018 19:11

انتخابات 2018 میں لاہور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن میں تاریخی سیاسی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 جون 2018ء) :لاہور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا کڑا مقابلہ ہوگا پاکستان تحریک انصاف کے کئی بڑے نام مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماوں سے ٹکرائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ ہوگا ۔دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے تگڑے امیدواروں کو اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس حوالے سے آئندہ انتخابات میں سب سے بڑا اور سیاسی مقابلہ لاہور میں ہوگا جہاں مسلم لیگ ن کے مرکزی قائدین اور پاکستان تحریک انصاف کے نامی رہنماوں میں مقابلہ ہوگا۔این اے 131 سے سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکسان مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق عمران خان سے مقابلہ کریں گے ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق این اے سے عبدلعلیم خان سے مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

این اے 124 میں لیگی رہنما حمزہ شہباز کے سیاسی اثر کے باعث تحریک انصاف کا کوئی امیدوار میدان میں آنے کو تیار نہیں ، ولید اقبال بھی حمزہ شہباز کا مقابلہ کرنے سےانکار کر چکے ہیں۔ این اے 125 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کے مقابلے میں مریم نواز میدان میں اتریں گی۔ این اے 134 میں پی ٹی آئی کے ظہیر عباس کھوکھر، شہباز شریف کے مد مقابل ہوں گے۔ شاہدرہ کے حلقہ این اے 123 میں ن لیگ کے ملک ریاض اور پی ٹی آئی کے مہر واجد عظیم آمنے سامنے ہوں گے۔

ن لیگ کے پرویز ملک اور پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ این اے 127 میں قسمت آزمائیں گے۔ این اے 128 سے ن لیگ کے شیخ روحیل اصغر کا مقابلہ پی ٹی آئی کے اعجاز ڈیال کریں گے۔ این اے 130 پر پی ٹی آئی کے شفقت محمود کا مقابلہ ن لیگ کے خواجہ احمد حسان سے ہوگا۔ این اے 133 سے ن لیگ کے زعیم قادری اور پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری مدمقابل ہوں گے۔ ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر اور پی ٹی آئی کے کرامت کھوکھر این اے 135 میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے، این اے 136 پر افضل کھوکھر ن لیگ کی جانب سے، خالد گجر پی ٹی آئی کی جانب سے قسمت آزمائی کریں گے۔

اانتخابات کا میدان کس کے سر رہے گا اس کا اندازہ تو 25 جولائی ہی کو ہو گا تاہم سیاسی مبصرین لاہور میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے مقابلے کو تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی و انتخابی معرکہ قرار دے رہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات