خدیجہ صدیقی نے مجرم شاہ حسین کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی

ہفتہ جون 19:36

خدیجہ صدیقی نے مجرم شاہ حسین کی بریت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون2018ء) قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی نے مجرم شاہ حسین کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ۔بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل میں فرانزک سائنس ایجنسی ، میڈیکل رپورٹس کو بنیاد بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں 23چھریوں کے وار ثابت ہوئے اس کے باوجود مجرم شاہ حسین کی بریت غیر قانونی ہے جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی مجرم کی بریت پر ازخود نوٹس لے رکھا ہے۔