25جولائی شریف فیملی کی بادشاہت کے خاتمے کا دن ہو گا،نبیلہ حاکم علی

ہفتہ 9 جون 2018 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ 25جولائی شریف فیملی کی بادشاہت کے خاتمے کا دن ہو گا۔تین عشروں تک پنجاب کی عوام کو مسلسل لوٹا گیا۔اب عوام ان کرپٹ عناصر کا عبر ت ناک احتساب کرینگے۔مسلم لیگ ن شکست کے خوف سے اپنے امیدوار تبدیل کرنے میں لگی ہے۔

(جاری ہے)

اس مرتبہ گلو بٹوں کو دھندلی کا موقعہ نہیں ملنے والا اب ان کا آخری ٹھکانہ جیل ہی ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے کس سے قومی خزانے کو لوٹ کر بیرون ملکی جائیدادیں خریدی گئی ہیں ۔نواز شریف اب مجھے کیوں نکالا کا شور مچانا بند کریں کیونکہ وہ اپنی منی ٹریل پیش نہیں کر سکے اس سے ثابت ہو چکا ہے لندن،دبئی اور عرب ممالک میں پاکستانیوں کے پیسے جائیدادیں خریدی ہیں۔