الیکشن کمیشن اپنی بالادستی سیاسی جماعتوں اور عوام پر مسلط نہ کرے ،شیخ جعفر خان مندوخیل

ہفتہ 9 جون 2018 20:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صوبائی صدر وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی بالادستی سیاسی جماعتوں اور عوام پر مسلط نہ کرے عام انتخابات سے قبل جو حلقہ بندیاں کی گئی ہے یہ ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں اور الیکشن کمیشن دوسروں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ایک سازش کے تحت حلقہ بندیوں میں ردوبدل کر کے یہاں کے برادر اقوام کو دست وگریبان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے مفاد میں نہیں ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے با رہا کوشش کی کہ الیکشن کمیشن ہمارے اپیلوں کو حقیقی معنوں پر غور کرینگے مگر الیکشن کمیشن نے ایسا کچھ نہیں کیا اور اپنے من پسند فیصلے ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی ہے الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار ہونا چا ہئے اگر اس طرح الیکشن کمیشن فیصلے کر لیتے تو یہ مستقبل میں انتہائی نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ژوب میں ہمارے حلقوں میں ایسے ردوبدل کی ہے جس کا کوئی تصور نہیں کر سکتا ایک حلقے کو تین لاکھ کی آبادی پر بنایا گیا جبکہ دوسرے حلقے کو ڈیڑھ لاکھ کی آبادی پر تشکیل دیا گیا ہے اس طرح تو کوئی بھی حلقہ بندیوں کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بھی خدشات ظاہر کئے تھے کہ الیکشن کمیشن نے جو حلقہ بندیاں تشکیل دی گئی ہے ان پر تمام سیاسی جماعتوں کے خدشات ہے اور ان خدشات کو دور کر کے ازسر نو حلقہ بندیاں تشکیل دی جائے مگر الیکشن کمیشن نے ہٹ دھرمی کر تے ہوئے اپنے من پسند فیصلے ہم پر مسلط کئے گئے جس کو ہم کسی بھی صورت تسلیم نہیں کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی بالادستی سیاسی جماعتوں اور عوام پر مسلط نہ کرے عام انتخابات سے قبل جو حلقہ بندیاں کی گئی ہے یہ ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں اور الیکشن کمیشن دوسروں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ایک سازش کے تحت حلقہ بندیوں میں ردوبدل کر کے یہاں کے برادر اقوام کو دست وگریبان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے مفاد میں نہیں ہے۔