الیکشن کمیشن کے ضلعی سطح پر مختص فنڈز جاری نہ ہونے سے ریٹرننگ افسران کیلئے انتخابی معاملات چلانا دشوار

ہفتہ 9 جون 2018 20:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2018ء) الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات کے لئے ضلعی سطح پر مختص فنڈز جاری نہ ہونے سے ریٹرننگ افسران کے لئے انتخابی معاملات چلانا دشوار ہو گیا الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع راولپنڈی کے ضلعی ریٹرنگ آفس کے لئے مجموعی طور پر 15کروڑ24لاکھ1ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے تھے لیکن ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی مبینہ سستی و نااہلی کے باعث یہ فنڈز تاحال ضلعی ریٹرننگ افسرکو جاری نہ ہو سکے ڈپٹی کمشنر افسر نے ضلعی ریٹرننگ افسر کو صرف 1 لیپ ٹاپ اور 1پرنٹر دے کر ٹرخا دیاذرائع کے مطابق ضلعی ریٹرننگ افسر کو ملنے والے سوا 15کروڑ روپے کے فنڈز میں سے 1کروڑ 28لاکھ95ہزار روپے سامان کی ترسیل پر خرچ ہونا تھے 46جبکہ قومی اسمبلی کے ہر حلقہ کے ریٹرننگ افسر کو پوسٹل اخراجات کی مد میں46ہزار،سٹیشنری کی مد میں20ہزار،انٹرٹینمنٹ کی مد میں20ہزار پٹرول کی مد میں50ہزار اورمتفرق اخراجات کی مد میں 20ہزار روپے ہر آر او کو دیئے جانے کے علاوہ ہر ریٹرننگ افسر کو لگژری کار اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو چھوٹی کار دی جاناتھی لیکن ڈپٹی کمشنر آفس سے تاحال ریٹرننگ افسران کو کوئی فنڈز جاری نہ ہو نے سے ریٹرننگ افسران کے لئے انتخابی معاملات چلانا مشکل ہو گیا اس وقت ریٹرننگ افسران کا اور ان کا عملہ سٹیشنری سمیت دیگر اخراجات جیب سے ادا کر رہا ہے جبکہ ضلعی ریٹرننگ افسر کو بھی تاحال صرف 1لیپ ٹاپ اور 1پرنٹر دے کر باقی تمام معاملات اور فنڈز التو میں ڈال دیئے گئے ہیں ۔